چترال‘ لواری ٹاپ سے ایک نامعلوم شحص کی لاش برآمد

اتوار 10 دسمبر 2006 17:36

چترال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) لواری ٹاپ سے ایک نامعلوم شحص کی لاش برآمد۔ لاش کو دیر پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دیر پولیس اسٹیشن نے چترال پولیس کو اطلاع دی کہ لواری ٹاپ میں سے ایک نامعلوم شحص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر دروش پولیس نے بازار میں اشتہار لگایا تاکہ انکے ورثاء اسے پہچان سکے۔

(جاری ہے)

لاش چونکہ دیر پولیس کو قریب تھا لہذا اسے فوری طور تھانہ دیر لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم کی عمر 25 سال کے لگ بھگ ہے اور داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے۔ تاہم بعد میں ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وہ لاش صوابی کے رہنے والے ایک نوجوان کا تھا جو چترال میں مصالحہ فروحت کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں