چترال میں بجلی کاشارٹ سرکٹ ‘ ایک اور گھر جل کر خاکستر

اتوار 10 دسمبر 2006 17:36

چترال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) چترال میں بجلی کا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک اور گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور جلال کا گھر دنین میں بری طرح جل کر خاکستر ہوگیا جس کے نتیجے میں ان کے مکان میں اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گیا۔ بدقسمتی سے راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ وہاں نہ پہنچ سکا ۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔تاہم راستہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے والا گاڑی موقع پر نہ پہنچ سکا۔ منظور جلال جو یونین کونسل دنین کے ناظم سید جلال اور ڈی آر او چترال کے چھوٹے بھائی ہے ان کے گھر میں اٹھارہ لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو موازہ دیا جائے تاکہ نقصان کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں