چترال‘ موسم سرما کی پہلی بارش و برف باری‘ لواری ٹاپ بند

اتوار 12 نومبر 2006 14:35

چترال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12نومبر2006 ) موسم سرما کی پہلی بارش اور لواری ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بندہوگیاہے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے پانچ روز سے ہوائی سروس بھی بند ہے جس کی وجہ سے چترال کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ لواری ٹاپ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والاواحد زمینی راستہ ہے۔

(جاری ہے)

چترال میں طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔لوگوں نے گرم کپڑے نکال کر پہنا شروع کر دیا ہے۔پہاڑوں کے چوٹیوں نے برف کے سفید چادر اوڑ لی ہے۔جبکہ لواری ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔لواری ٹاپ پر تقریبا تین فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے اور بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں