کوئی مائی کا لال بے نظیر بھٹو کو وطن آنے سے نہیں روک سکتا ۔ نجم الدین خان

بدھ 8 نومبر 2006 16:16

چترال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین صوبہ سرحد کے جنرل سیکرٹری نجم الدین خان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال بے نظیر بھٹو کو وطن آنے سے نہیں روک سکتا آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے آئندہ الیکشن میں پی پی پی قومی اورصوبائی اسمبلی کی سیٹیں جیت کر ثابت کرے گی کہ وہ ایک بڑی پارٹی ہے وہ گزشتہ روز اپنے دورہ چترال کے اختتام پر چترال میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور اصول پرست جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ہم نے جنرل ضیاء کے گیارہ سالہ دور میں کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی تو جنرل مشرف جیسے ڈکٹیٹر کو کس طرح قبول کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ چترال میں پیپلز پاٹری کے اندر تمام اختلافات دور کئے گئے ہیں اور آئندہ الیکشن کے لئے ٹکٹ کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے جو تین نام تجویز کرکے مرکزی قائدین کو ارسال کریں گے اور حتمی فیصلہ محترمہ بے نظیر بھٹو امید وارووں سے انٹرویو کے بعد کریں گی اس موقع پر پی پی پی پی چترال کے صدر زین العابدین  ضلع ناظم سلطان شاہ  تحصیل ناظم سرتاج اور پارٹی ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں