نیٹو طیاروں کی چترال کے سرحدی علاقہ کے جنگلات پر بمباری ، کروڑوں کا نقصان ، حکومت سے افغانستان سے احتجاج کا مطالبہ

منگل 17 اکتوبر 2006 20:22

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف برسرپیکار نیٹو طیاروں نے چترال کے سرحدی علاقہ ارندو کے جنگلات میں بمباری کر کے اسے راکھ ڈھیر بنا دیا جس س کروڑوں روپے کے قیمتی جنگلات کا نقصان ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے نیٹو طیاروں نے القاعدہ اور طالبان کے جنگجوؤں کے خلاف کاروائی کے دوران پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارندو میں داخل ہو کر ارندو کے جنگلوں داروشوت اور آزو گئے میں بمباری کی جس سے آگ لگی اور آتشزدگی سے ہزاروں کی تعداد میں دیار اور شاہ بلوط کے درخست جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ارندو کے یو سی ناظم شیر محمد نے آتشزدگی سے پہنچنے والے نقصان کو کروڑوں میں بتاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حکومتی سطح پر افغان حکومت سے اس واقعے کا شدید احتجاج کرے تاکہ نیٹو طیارے اپنی ان حرکتوں سے باز آجائیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں