چترال میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق 5 شدید زخمی،زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 20:06

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2006ء) چترال سے وادی کیلاش جانے والی جیب بکر آباد کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بیشر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چترال ٹاؤن سے تقریبا 10کلومیٹر دور ایک ٹیوٹا جیب جو 16سواریوں کو لیکر وادی بمبوریت جارہی تھی بکرآباد کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری گھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے موقع پر ہی جیب میں سوار 11افراد ہلاک ہو گئے جبکے پانچ افراد کو شدید ذخمی حالت میں چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہیں ہلاک ہونے والوں کے نام یہ ہے۔

(جاری ہے)

محمود ولد ضیافت اللہ واد ی بمبوریت،حسن ولد حسن بصری وادی بمبوریت ،میراک ولد کوڈا ،وادی بمبوریت،شیر بابو ولد نامعلوم ،وادی شیخاندہ،جاوید ولد عبدالقیوم ،خان جان ولد خان محمد ،وادی نورستان ، شاہین ولد اقبال انیثربمبوریت ،فاروق ولد خلیل وادوس بمبوریت ،مجیداللہ ولد عبدالجلیل شیخاندہ ،غلام نبی ولد دولت خان بمبوریت جبکہ زخمی ہونے والوں کے نام یہ ہیں موسی خان ولد شیر خان علاقہ بتریک ، حضرت فیقر ولد رحمت فیقر ڈرائیور ہون چترال ،محمد رفیق ولد عبدلرؤف پڑا وانتندہ، اسلام الدین ولد دولہ خان وادی کراکاڑ شامل ہیں۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سرحد اسمبلی کے رکن مولانا عبدالرحمان حادثے کی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں