چترال میں قیدیوں کا جیل پر قبضہ ،سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا

پیر 2 اکتوبر 2006 21:10

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) چترال ڈسٹرکٹ جیل میں ہنگامہ قیدیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق چترال ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روز ہنگامہ اس وقت کھڑا ہوا جب جیل کے سپرنٹنڈنٹ حملہ آور ہوگئے اس دوران جیل سیکیورٹی سٹاف اور قیدیوں میں تصادم ہوا اور لاتوں گھونسوں کی بارش ایک دوسرے پر کی گئی بعد ازاں حالات مزید بگڑ گئے اور قیدیوں نے سیکیورٹی سٹاف اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو جیل کے اندرونی گیسٹ سے باہر نکال کر جیل پر مکمل قبضہ کر لیا چترال پولیس کو جب حالات کنٹرول کرنے کیلئے بلوایا گیا تو قیدیوں نے انہیں اندر نہیں جانے دیا تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال خلیل خان خلیل اور ڈی پی او اعجاز احمد خان مسئلے کا حل نکالنے کیلئے رات گئے تک کوشش کرتے رہے لیکن قیدیوں کامطالبہ تھا کہ جب تک بد اخلاق اور بد زبان سپرنٹنڈنٹ جیل چترال کو یہاں سے نہیں ہٹایا جاتا وہ جیل کے اندرونی حصے پر قبضہ ختم نہیں کریں گے اور نہ بارکوں میں جائیں گے اور مسئلے کے حل ہونے تک مذکورہ سپرنٹنڈنٹ کوجیل کے اندر جانے سے روکا ہوا ہے جیل سپرنٹنڈنٹ سے جب اس مسئلے کے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کے دوسرے جیلوں میں روز کا معمول ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں