چشتیاں، بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے خلاف کاروائی کرنے میں پولیس بے بس

منشیات فروشی میںاضافہ نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

اتوار 3 جون 2018 22:40

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) چشتیاںکے نواحی نور پورہ کے بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے خلاف کاروائی کرنے میں پولیس بے بس، جس سے منشیات فروشی میںاضافہ نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے اہلیان علاقہ محمد عمران ،رفیع قصائی ،اکرم قصائی ،بھولاقصائی ،ارشد قصائی ،محمد رفیق سمیت دیگر لوگوںنے کہاکہ نورپورہ کے بدنام زمانہ خاندان جس کے تمام افراد منشیات فروشی دھڑلے سے سرعام کرتے ہیں پولیس انکے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے دھڑلے سے اپنا مذموم دھندہ کررہے ہیں مزید انہوںنے کہا کہ منشیات فروشوںنے ان کا جینا حرام کررکھا ہے جوان بیٹیوں کے رشتے ان کی وجہ سے نہیںہورہے شریف آدمی اس محلے سے گزرنا پسند نہیںکرتے عورتیںایک دوسرے کے گھر آجا نہیں سکتی پولیس میں ہماری شنوائی نہیں ہو پارہی ہے مزید انہوںنے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کی پشت پناہی صابر قصائی کرتاہے جوپہلے پولیس میں رضاکار تھا جسکو سابق ڈی ایس پی نے منشیات فروشوں کی پشت پناہی کے الزام میںمحکمہ پولیس سے نکال دیاتھا جو ان منشیات فروشوں کا قریبی رشتہ دار بھی ہے اور خود منشیات لاکر ان کو فروخت کرنے کیلئے دیتاہے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے یہ مبینہ منشیات فروش گھرانہ جس میں شوکت علی ،پروین بی بی ،سہیل ،ارباز ،عثمان ،ابرار سمیت دیگر بھی منشیات فروشی میں دھڑلے سے کام کررہے ہیں اگر کوئی محلے دار انکو اس مذموم دھندے سے منع کرتاہے تو وہ سب مل کراس کو مارتے ہیں حال ہی میں دومیاں بیوی انکے تشدد کی وجہ سے زیرعلاج ہیںدو با رمحلے دار ڈی ایس پی چشتیاں جواد سخا کے پاس گئے اور پولیس کو ان ملزمان کے خلاف کاروائی کی باضابطہ درخواستیںبھی گزاری انہوں نے کاروائی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے بلکہ وہ لوگ اب بھی محلے داروں کو دھمکا رہے ہیں کہ جو بھی لوگ پولیس کے پاس گئے تھے ہم انکو نہیں چھوڑینگے محللے داروں نے چیف جسٹس آف پاکستان آئی جی پولیس سمیت متعلقہ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا جائے اور اہلیان علاقہ کو تحفظ فراہم کیا جائے

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں