چشتیاں:مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے 2افراد جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 23:11

چشتیاں۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے 2سیورمین جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد کو زندہ بچالیاگیا۔چشتیاں کے شہریوں اور اقلیتی برادری کے سینکڑوں افراد نے نعشیں مرکزی چوک فوارہ شاہراہ پر رکھ کرا حتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ وبلدیہ حکام نے مرکزی مین ہول کی صفائی کیلئے مشینری(سکروجیٹرمشین)کے ذریعے کام لینے کی بجائے سیور مینوں کومین ہول میں اتاردیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں زہریلی گیس کی وجہ سے دوسیورمین عاقب،مشتاق جاں بحق ہوگئے۔ تین افراد کو قاضیوالہ روڈ کے دکانداروں اور شہریوں نے رسہ کے ذریعے نکال لیا۔ اقلیتی برادری کے بابا پرویز مسیح نے سکر وجیٹ مشین کی موجودگی میں سیور مینوں کو مین ہول میں اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنے والے سیور مینوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے اور اس المناک واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں