چشتیاں کے علاقہ قاضی والا روڈ پر مین سیوریج نالہ کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی بنا پر دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا، لواحقین کا محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھکیدار سیوریج کے خلاف سخت احتجاج

منگل 22 مئی 2018 22:45

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چشتیاں کے علاقہ قاضی والا روڈ پر مین سیوریج نالہ کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی بنا پر دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد کو زندہ بجا لیا گیا بیان کیا گیا ہے کہ کر سچن کالونی کے رہائشی دو افراد عاقب مسیح اور مشتاق اجیت مسیح قاضی والا روڈ پر سیوریج منصوبہ کے ٹھیکیدارکے ایما ء پر مین نالہ کی صفائی کرنے کے لیے مین ہول میں اترے جہاں زہریلی گیس کی بنا پر دم گھٹنے سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی مدد کے لیے ہول میں اترنے والے دو افراد نیم بہوش ہو گئے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں اور متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نیم بے ہوش افرادکو فوری طبی امداد کے بعد ان کی زندگیاں بچالی گئیں دوافراد کی ہلاکت کی خبر سنتے کرسچن کالونی کے رہائشی سینکڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے اور نعشیں اٹھا کر چوک فوارہ میں دھرنا دے کر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھکیدار سیوریج کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے چوک فوارہ بلاک کر کے ہر قسم کی ٹریفک معطل کر دی اور زبر دستی ریلوے پھاٹک کو بھی بند کر دیا بعد ازاں مظاہرین ،پولیس اور انتظامیہ کے مابین مزاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے نعشیں اٹھا لیں مزاکرات کے دوران طے پایا گیا کہ جاں بحق افراد کے دو ورثاء کو میونسپل کمیٹی میں ملازمت دینے کے علاوہ ٹھیکدار کی جانب سے بھاری مالی امداد کی یقین دہانی کرائی گئیں ۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں