پاکستان کی خدمت کرنیوالے کوغداربنا دیا جاتا ہے، نوازشریف
عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو! چشتیاں اورجنوبی پنجاب نے فیصلہ سنا دیا، عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توعوام کی خدمت کروں گا،آئندہ الیکشن ووٹ کو عزت دینی ہے۔چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 19:01
(جاری ہے)
نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں۔لیکن روزگار نہیں ہے۔ نوازشریف کا خواب تھا جس کوشرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا گیا۔
نوازشریف عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توخدمت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جو عوام کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے۔آپ اس فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو چشتیاں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔چشتیاں کا فیصلہ جنوبی پنجاب اور پاکستان کا فیصلہ ہے۔ہم دہشتگردی کو ٹھکانے لگا دیا اور امن قائم کردیا ہے۔سی پیک لیکر آئے ہیں۔چشتیاں والے اتنا پیار کریں تو کیا یہاں موٹروے نہ آئے یہاں موٹروے آئے گی۔بہاولپور سے حاصل پور تک بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب کا نعرے لگانے والے چھوڑ کر چلے گئے۔ اس سے قبل ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی دن رات خدمت کی ہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کی بھی خوب خدمت کی ہے۔سڑکیں اور بہترین روڈ بنائے گئے۔ایچی سن کالج کے مقابلے میں دانش سکول بنائے گئے۔نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کردی۔پانچ سال پہلے ملک میں 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ اب گواہی دیتے ہوئے ہو کہ پہلا رمضان المبارک ہے کہ روزہ داروں کولوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی ، دہشتگردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، نوازشریف نے ڈوبتی معیشت ٹھیک کرنے کاوعدہ کیا تھا نوازشریف نے تینوں وعدے پورے کردیے۔ملک کی ترقی نہیں رکنے والی ،2مہینے بعد ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین سو روزہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے پانچ سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے جبکہ نوازشریف نے توکردیا ہے۔نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔ اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب کرپشن کا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔نوازشریف نے آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔متعلقہ عنوان :
چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے تحفظ کی خاطرگندم کی قیمت3900روپے فی من مقرر کی ہے،ڈپٹی کمشنربہاولنگر
ضلع بہاولنگرکے طلبا و طالبات کیلئےبھی “وزیراعلی پنجاب فیصلہ ” کے تحت 20 ہزاربائیکس کی فراہمی کے منصوبہ ..
ضلع بہاول بہاولنگر کو گندم کی پیدوار کے لحاظ سے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر
روڈ حادثات کی روک تھام کیلئےسنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ضلع بھرمیں ناجائزمنافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اورملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع ہے،ڈپٹی ..
بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
چشتیاں کے قریب مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیا ن حادثہ ،موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد ..
چشتیاں، نماز تراویح پڑھا کر واپس آنے والے دو حافظ قرآن طلبا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
چشتیاں میں اتفاقاًپستول چلنے سے نوجوان جاں بحق
آغوش پروگرام،حاملہ و2 سال سے کم عمربچوں کی مائیں 23ہزار روپے حاصل کرسکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی ..
ضلع بہاولنگر پارک میں 600 پودے لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح
چشتیاں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت