سب ملکر بھی نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہ کرسکے،مریم نواز
نوازشریف پرکرپشن، گستاخ رسول، اب غداری کا الزام لگا دیا، یہ صرف سیاسی نعرہ ہے، لوگ مسلم لیگ ن کوہی جتوائیں گے، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ،جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 18:44
(جاری ہے)
اب گواہی دیتے ہوئے ہو کہ پہلا رمضان المبارک ہے کہ روزہ داروں کولوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی ، دہشتگردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، نوازشریف نے ڈوبتی معیشت ٹھیک کرنے کاوعدہ کیا تھا نوازشریف نے تینوں وعدے پورے کردیے۔ملک کی ترقی نہیں رکنے والی ،2مہینے بعد ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین سو روزہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے پانچ سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے جبکہ نوازشریف نے توکردیا ہے۔نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔ اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب کرپشن کا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔نوازشریف نے آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔متعلقہ عنوان :
چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلع بہاولنگرکے طلبا و طالبات کیلئےبھی “وزیراعلی پنجاب فیصلہ ” کے تحت 20 ہزاربائیکس کی فراہمی کے منصوبہ ..
ضلع بہاول بہاولنگر کو گندم کی پیدوار کے لحاظ سے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر
روڈ حادثات کی روک تھام کیلئےسنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ضلع بھرمیں ناجائزمنافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اورملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع ہے،ڈپٹی ..
بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
چشتیاں کے قریب مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیا ن حادثہ ،موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد ..
چشتیاں، نماز تراویح پڑھا کر واپس آنے والے دو حافظ قرآن طلبا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
چشتیاں میں اتفاقاًپستول چلنے سے نوجوان جاں بحق
آغوش پروگرام،حاملہ و2 سال سے کم عمربچوں کی مائیں 23ہزار روپے حاصل کرسکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی ..
ضلع بہاولنگر پارک میں 600 پودے لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح
ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر77 افراد کو1 لاکھ 57ہزار روپے سے زائد جرمانہ ،25 افراد گرفتار
چشتیاں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری