چشتیاں،ماہ مقدس رمضان المبارک کے پہلے سات روزے موسم معتدل رہے گا

شہری روزہ کی حالت میں ننگے سر دھوپ میں پھرنے سے باز رہیں،ڈاکٹر شیخ زبیر

بدھ 16 مئی 2018 23:30

چشتیاں۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق چشتیاں اور نواحی علاقوں میں ماہ مقدس رمضان المبارک کے پہلے سات روزے موسم معتدل رہے گا جبکہ بعد میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے سے گرمی میں اضافہ ہو جائیگا،17سی23مئی تک دن کا درجہ حرارت38سی42سینٹی گریڈ اور رات کے وقت25سی27سینٹی گریڈ رہے گا اور دن کو آسمان جزوی طور پر بادل بھی رہیں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24سی29مئی تک دن کے وقت درجہ حرارت 42سی46سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، تحصیل ہسپتال چشتیاں کے فزیشن ڈاکٹر شیخ زبیر احمدنے کہا ہے کہ روزہ کی حالت میں ننگے سر دھوپ میں پھرنے سے باز رہیں اور سر پر تولیہ رکھیں جبکہ سحروافطار کے وقت زیادہ ٹھنڈا پانی ہرگز استعمال نہیں کریں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں سرکاری ہسپتال میں موجود ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں