ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

منگل 1 مئی 2018 20:46

چشتیاں۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایکسین واپڈا چشتیاں ڈویژن کے مطابق KV132 لائنوں کی مرمت وتبدیلی کے سلسلہ میں چشتیاں سب ڈویژن شہر فرید فیڈر اور ڈاہر انوالہ سب ڈویژن کے المراد فیڈر ، الفتح فیڈر کے علاقوں بدانہ شرقی ، شہر فرید ، بو نگہ بلو چاں ، بستی عبدالرحمن و ملحقہ بستیاں ، چک 130 مراد ، 131 مراد ، 132 مراد، 135 مراد ،170 مراد ، 171 مراد ، 105 فتح ، 106 فتح ، 127 مراد ، 128 مراد، 38 تھری آر ، 27 تھری آر ، 129 مراد، 122 مراد، 124 مراد ، 123مراد ، چک 97 فتح ، 98 فتح ، 99 فتح ، 100 فتح وملحقہ آبادیوں میں صبح 9:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک (4 گھنٹے ) دو دن بجلی بندرہے گی جبکہ چشتیاں سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن،مہار شریف فیڈر کے علاقوں چک 3 فورڈ ، بستی کھرلا ں والی، قصبہ مہار شریف، قصبہ مہتہ جھیڈو، کو ٹ با بل ، جھیڈواں ، بستی کالئے شاہ کی بجلی 2 مئی سے 14 مئی صبح 7:30 سے بعد دوپہر 1:30 بجے تک بجلی بند رہا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں