نواحی قصبہ میں تیزرفتار کار سڑک کنارے اینٹوں کے ڈھیر سے ٹکرا گئی‘صوبائی اسمبلی کے امیدوار عطاء اللہ نت کے بڑے بھائی جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:40

چشتیاں۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چشتیاں کے قصبہ ڈاہرانوالہ میں تیزرفتار کارسڑک کنارے رکھی اینٹوں کے ڈھیر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں صوبائی اسمبلی حلقہ282ڈاہرانوالہ کے امیدوار عطاء اللہ نت کے بڑے بھائی نذیر احمد نت جاںبحق ہوگئے۔جبکہ متوفی نذیر احمدکابیٹا یاسر اور بیوی فاطمہ شدیدزخمی ہونے کی بناء پر 150کلومیٹر دوروکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عطاء اللہ نت چشتیاں میں اپنے بیٹے کی منگنی کے بعد رات 11بجے مختلف کاروں میں واپس جارہے تھے کہ نذیر احمد کا بیٹا کار چلا رہا تھا کہ جیسے وہ ڈاہرانوالہ بسم اللہ پٹرول پمپ کے پاس پہنچے تو کار اچانک اینٹوں کے ساتھ جاٹکراگئی۔متوفی نذیراحمد کی نماز جنازہ ڈاہرانوالہ میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی،یونین کونسلوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلروں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں