قتل کے مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت ‘ ایک لاکھ روپے جرمانہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:40

چشتیاں۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا طارق محمودانجم کی عدالت نے تھانہ ڈاہرانوالہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کے مطابق ہارون آباد کے گائوں 7/1-Rکے رہائشی ملزم شاہ سوار کی شادی چک 117مرادکی رہائشی مقتولہ مریم بی بی کے ساتھ ہوئی تھی۔

جن کی کوئی اولاد نہ تھی۔

(جاری ہے)

گھریلو ناچاقی کی بناء پر مریم بی بی اپنے میکے آگئی اورتنسیخ نکاح اور سامان جہیز کادعویٰ دائر کردیا۔اسی رنجش کی بناء پر ملزم شاہ سوار نے اپنے سسرالی گائوں میں جا کرکپاس کی چنائی میں مصروف اپنی بیوی مریم بی بی کوپسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔فاضل عدالت نے مقدمہ قتل کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ سوارکوسزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میںملزم کومزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں