چیچہ وطنی،عید منانے کیلئے گھر جانیوالا شخص ٹرین سے گر کر جان کی بازی ہار گیا

اتوار 25 جون 2017 17:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) عید منانے کے لیے گھر جانے والا شخص ٹرین سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خانیوال کا رہائشی حافظ عمران موسیٰ پاک ٹرین میں سوار ہو کر عید منانے کے لیے لاہور سے واپس اپنے شہر جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی اسٹیشن کے قریب ٹرین کے دروازے سے باہر جھانکتے ہوئے گر گیا ۔

(جاری ہے)

جسے زخمی حالت میں ہسپتال لیجا رہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں