ساہیوال سیشن کورٹ میں قائم مصالحتی سنٹر نے ایک ماہ میں18مختلف مقدمات نمٹا دئیے

ہفتہ 24 جون 2017 19:52

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ساہیوال سیشن کورٹ میں قائم مصالحتی سنٹر نے ایک ماہ میں18مختلف مقدمات نمٹا دئے،عدالتی ذرائع کے مطابق پورے پنجاب کی طرح ساہیوال میںقائم مصالحتی سنٹرمیں مصالحت کار /سول جج محمد نعیم نے ایک ماہ میں18مقدمات میں صلح کروا دی۔اس سلسلے میں مصالحت کار/سول جج محمد نعیم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے ایک ماہ میں18مختلف مقدمات جن میں کریمنل،فیملی،گارڈین سمیت دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی مثبت پالیسیوں کی بدولت جوڈیشری نظام میںجوتبدیلی آئی ہے اس سے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں اور لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پورے پنجاب میں مصالحتی سنٹروں کے قیام سے لوگوں کے مسائل اور عدالتوں میں سالوں سے چلنے والے کیسوں میں دنوں میں فیصلوں سے لوگوں کا عدالتوں پر اعتما د مزید بڑھ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں