چیچہ وطنی، عیدا لفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 18:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)عیدا لفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ضلع بھر کی مساجد و عید گاہوں پر کل 884پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے 4ڈی ایس پیز، 8انسپکٹرز، 42سب انسپکٹرز، 107اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 703ہیڈکنسٹیبلان و کنسٹیبلان اور 20لیڈی کنسٹیبلان و قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ عورتوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ مساجد و عیدگاہوں کے اردگرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، لائوڈ اسپیکر کے استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں