چیچہ وطنی،زرعی پانی چوری کرنیوالے 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 23 جون 2017 21:15

چیچہ وطنی،زرعی پانی چوری کرنیوالے 3افراد کیخلاف مقدمہ درج
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) زرعی پانی چوری کرنیوالے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، پولیس کے مطابق گائوں 58/12-Lمیں موگہ توڑ کر پانی چوری کرنے پر صابر حسین کی رپورٹ پر محمد اعظم وغیرہ تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں