چیچہ وطنی، مزدور بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا
تازہ ترین : 1

چیچہ وطنی، مزدور بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2017ء) کھیت مزدور بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 44/12-Lکا رہائشی محنت کش عاشق علی کھیتوں میںکام کے لیے جا رہا تھا کہ اس کا پائوں بجلی کی ٹوٹی ہوئی مین لائن پر آ گیا جس سے کرنٹ لگنے پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ ورثاء اور اہل دیہہ نے حادثہ کو واپڈا کی نااہلی قرار دیا ۔ جبکہ ایگزیکٹیو انجینئر واپڈا راشد مقبول نے متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ مشتاق کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/06/2017 - 19:38:20

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :