حکومت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، منیر اظہر
تازہ ترین : 1

حکومت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، منیر اظہر

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی منیر اظہر نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور وہ وقت اب دور نہیں جب ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولتیں دستیاب ہوں گی ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلع بھر کے ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر انعامی چیک تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم ،سی ای او مشتاق حسین اقبال ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا اور ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر سعد بن سعید کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 23:23:45

اس خبر پر آپ کی رائے‎