ملکی ترقی کا دارومدار ٹیکسوں کی وصولیوں پر ہے، ڈاکٹر محمد ارشاد

پیر 19 جون 2017 19:51

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) چیئر مین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا دارومدار ٹیکسوں کی وصولیوں پر ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ ٹیکس کولیکشن میں ایف بی آر کی مدد کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ وسائل ملک کی ترقی پر خرچ ہو سکیں،انہوں نے یہ باتیں پیر کو یہاں ریجنل ٹیکس آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پرچیف کمشنر ملتان سلیم رضا آصف ،کمشنر ساہیوال فرخ مجید ،چیف ایف بی آر یوسف شیخ اور ایڈیشنل کمشنر ز وسیم اشرف اور قادر نواز بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر رواں سال یکم جولائی سے گجرات اور ساہیوال میں دو ریجنل آفسز قائم کر رہا ہے تا کہ ادارے کو ضلع کی سطح پر بڑھایا جاسکے ،اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر کی تعیناتی سے نہ صرف عوام سے قریبی رابطہ قائم ہو گا بلکہ کاروباری حضرات کو ٹیکس جمع کروانے میں در پیش مشکلات بھی بڑی حد تک کم ہو گی ،انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کو خطے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ٹیکس کولیکشن میں اضافے کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ٹیکس کلچر کے فروغ میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر روز گار کے مواقع بھی بڑھیں گے ،انہوں نے یقین دلایا کہ نئے قائم ہونیوالے ریجنل آفس میں ضروری سہولیات اور افراد ی قوت کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا تا کہ اسے جلد از جلد فعال بنایا جا سکے ، تقریب سے چیف کمشنر ملتان سلیم رضا آصف اور کمشنر ساہیوال فرخ مجید نے بھی خطاب کیا اور ساہیوال میں نئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام پر چیئر مین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں