ٹریفک پولیس کا تیز رفتاری ، اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

اتوار 18 جون 2017 17:40

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا تیز رفتاری ، اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ ۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے لئے خصوصی اسکوارڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے گزشتہ روزباہر والا اڈہ اورنجی لاری اڈہ کے مقامات پر لاہور ،ملتان اوردیگر شہریوں سے آنے والی مسافر کوچوں میں سوار مسافروں سے کرایہ ، عملہ کے رویہ اور دوران سفر رفتار سے متعلق آگاہی حاصل کی جس میں معلوم ہوا کہ ٹرانسپورٹرز نے عید کے ایام قریب آنے پر کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ ہر عید سے پہلے اور عید کے اختتام پر ان کا معمول ہے جس پر ڈی ایس پی ٹریفک نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم ضلع ساہیوال میں تیز رفتاری ، اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے خلاف مہم کا آغاز کر رہے ہیں جس پرانہوں نے متعدد مسافروں کو زائد چارج کیا جانے والا کرایہ واپس لے کر دیا اورکہا کہ ایک خصوصی اسکوارڈ تشکیل دے رہے ہیں جو کہ مذکورہ جرائم کے خلاف کریک ڈائون کرے گا اور ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گا جو عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالیں ، ان سے مقرر شدہ کرایہ سے زائد وصول کریں یا پھر انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں کے اندر یا چھتوں پر لاد کر سفر کرنے پر مجبور کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حد رفتار ، مقررہ کرایہ اور مقرر شدہ تعداد میں مسافروں کو سہولت کے ساتھ سفر کرائیں نہیں تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں