چیچہ وطنی میں طوفان بادوباراں کے دوران جاں بحق ہو نیوالی9 افراد کیلئے امدادی رقم ..
تازہ ترین : 1

چیچہ وطنی میں طوفان بادوباراں کے دوران جاں بحق ہو نیوالی9 افراد کیلئے امدادی رقم جاری کردی گئی

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2017ء)پنجاب حکومت نے چیچہ وطنی میں طوفان بادوباراں کے دوران جاں بحق ہو نیوالی9، افراد کیلئے امدادی رقم جاری کردی ہے، ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے گزشتہ روز ناگہانی آفت کے دوران مرنیوالے افراد کے لواحقین میں پانچ لاکھ روپے فی کس امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے، ایم این اے چوہدری محمدطفیل جٹ اور اسسٹنٹ کمشنر عامر نذیر کھچی بھی اس موقع پر موجود تھے، یاد رہے 11،اور13جون کو طوفانی آندھی ،بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت 9، افراد جاں بحق ہوگئے تھے،ڈپٹی کمشنر نے مرنیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/06/2017 - 17:40:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :