سستے آٹے کی فراہمی آخری روزے تک بلاتعطل جاری رکھی جائیگی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ

ہفتہ 17 جون 2017 20:25

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شبیر علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن کے تینوں اضلاع میںتمام چھوٹی بڑی شاپس پر آٹا پرسبسڈی دیکر 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت500روپے جبکہ 10کلو کی 250روپے مقررکی گئی ہے،اس امر کا اظہارانہوں نے عام مارکیٹ میں سستے آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تمام فلورملز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی پر آٹا مارکیٹ میں سپلائی کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی آخری روزے تک بلاتعطل جاری رکھی جائیگی ،قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے سفید تھیلوں میں آٹا پیک کرکے فروخت کرنے پر ساہیوال فلورملز ساہیوال اورمنورفلورملز اوکاڑہ کالائسنس کینسل کردیا،دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے ضلعی افسروں کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں