چیچہ وطنی میںکار کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق، 3 افرادزخمی
تازہ ترین : 1

چیچہ وطنی میںکار کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق، 3 افرادزخمی

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2017ء) کسووال اورہیڈ برج کے قریب تیز رفتارکار کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 25سالہ خاتون جاں بحق ،متوفیہ کی بھابی سمیت تین افرادزخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ملتان کے رہائشی خاندان کے افرادیوسف والا سے واپس جارہے تھے کہ اوورہیڈ برج پر ان کی کارسڑک پرکھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں کار سوار25سالہ زاہدہ بی بی زوجہ مہدی حسن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بھابی خورشید بی بی، محمد قاسم اور عارف شاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ میں متوفیہ زاہدہ بی بی کا چھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2017 - 22:06:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :