ٹریفک قوانین کا مقصدلوگوں کوحادثات سے محفوظ رکھناہے، ریاض احمد

منگل 13 جون 2017 16:38

ٹریفک قوانین کا مقصدلوگوں کوحادثات سے محفوظ رکھناہے، ریاض احمد
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ریاض احمد نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کااولین مقصدسفرمیں آسانی پیداکرنااورلوگوں کوحادثات سے محفوظ رکھناہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس لائن ساہیوال میں ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل اور کارکے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انچارج لائسنس برانچ محمد یٰسین ڈمرا،کلرک حسن بلوچ اورریڈرڈی ایس پی ٹریفک صاحب خان اور محمد نعیم شہزاد بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے ٹریفک قوانین کواپنی زندگی کاحصہ بنالیا ، وہاں پرٹریفک حادثات کی شرح انتہائی کم ہے، اس کے برعکس جہاں لوگوں کے اندرٹریفک شعورکی کمی ہے وہاں جان لیواحادثات کی تعدادبہت زیادہ ہے، ڈی ایس پی ٹریفک نے تمام افرادسے ٹریفک قوانین کواپنانے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں