لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار مساجد کے خطبا ء کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 10 جون 2017 22:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار مساجد کے خطباء کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی دیہات 55/12-L, 64/12-L, 84/12-L, 85/12-L کی مساجد میں لائوڈ سپیکر پر تقاریر کرنے پرمولوی محمد اسلم ، قاری محمد اشرف، مولوی عثمان اور مولوی عمر کے خلاف سائونڈ ایکٹ قانون کی خلاف وزری کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں