ساہیوال ڈویژن میںہائی سکول انرولمنٹ 450سکولوں میں 801اضافی کمروں کی تعمیر کا کام جاری

ہفتہ 10 جون 2017 16:59

ساہیوال ڈویژن میںہائی سکول انرولمنٹ 450سکولوں میں 801اضافی کمروں کی تعمیر کا کام جاری
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہائی سکول انرولمنٹ 450سکولوں میں 801اضافی کمروں کی تعمیر کا کام جاری ہے جن پر اب تک 416ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ،علاوہ ازیں بائونڈری وال کی تعمیر،آہنی گیٹ کی تنصیب ،بیت الخلاء کی تعمیر ،پینے کا صاف پانی کی فراہمی اور موجود کلاس رومز میں بہتری کے متعدد منصوبے شامل ہیں،مذکورہ معلومات ہفتہ کویہاں کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فراہم کی گئیں،مذکورہ جامع منصوبے کے لئے 875ملین روپے فراہم ہونے کے باوجود کام کی سست روی پر کمشنر نے متعلقہ افسران کی سر زنش کرنے اور غیر معیاری اینٹوں کے استعمال کرنے پر ریذیڈنٹ انجینئر سے برہمی کا اظہار کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرساہیوال شوکت علی کھچی ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صائمہ احد ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان سندھو سمیت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور محکمہ تعمیرات کے ایس سی ساجد رشید سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں