ساہیوال تعلیمی بورڈ کو مثالی ادارہ بنایا جائے گا،بابر حیات تارڑ

منگل 6 جون 2017 17:32

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) کمشنر و چیئر مین تعلیمی بورڈ ساہیوال بابر حیات تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ ادارے کو مثالی ادارہ اور منفرد بنانے کے لئے امتحانات کے انعقاد اور پیپر مارکنگ کا عمل نہایت شفاف رکھا جائے -اس حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وہ بورڈ آفس میں انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے -انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہال وطن عزیز کا مستقبل ہیں اور ان کا مستقبل سنوارنے کے لئے ہمیں اپنے تمام وسائل نہایت فرض شناسی سے استعمال کرتے ہوئے انہیں اس قابل بنایا جائے کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں-اجلاس میں کنٹرولر امتحانات طاہر جعفری،سیکرٹری ڈاکٹر جاوید ثاقب و سینئر اساتذہ شریک ہوئے -

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں