غیر قانونی مال منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون قابل تحسین ہے،ملک محمد افضل کھوکھر

پیر 5 جون 2017 18:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء)غیر قانونی مال منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون قابل تحسین ہے ، چیچہ وطنی کی ماڈل منڈی کم عرصہ میں منافع بخش ادارہ بن گئی ہے۔ اس امر کا انکشاف پیر کویہاں کیٹل مارکیٹنگ کمپنی کے اجلاس میں کیا گیا ، صدارت چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی برائے کیٹل مارکیٹنگ کمپنیز ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کی، کمشنر بابر حیات تارڑ ‘ آر پی او طارق رستم چوہان‘ ڈپٹی کمشنرساہیوال شوکت علی کھچی‘ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صائمہ احد سمیت مذکورہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبران بھی موجود تھے۔

کمپنی کے ایم ڈی علی احمد نے گذشتہ چند ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چیچہ وطنی منڈی کا کام جاری ہے جو اس سال ستمبر میں ہر حوالے سے مکمل کر لیا جائیگا تاہم آئندہ ماہ کے دوران 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہونے کی صورت میں انشاء اللہ عید الاضحی پر مال منڈی کے ثمرات جانور پالنے والے اور تجارت کرنے والے افراد تک پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منڈی سمیت عارف والہ اور اوکاڑہ اور دوسری مال منڈیوں کے قیام سے جدید سہولتوں کی فراہمی اور کاروبار میں استحکام پیدا ہوگا جو کہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں دیگر مالیاتی امور کا جائزہ لینے اور اجازت دینے کے متعدد مراحل طے کیے گئے۔ بعد ازاں ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے چیچہ وطنی میں زیر تکمیل ماڈل مال منڈی کا معائنہ کیا ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں