چیچہ وطنی،معمولی رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ،ایک نوجوان زخمی

اتوار 4 جون 2017 18:20

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) معمولی رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ،ایک نوجوان زخمی ہو گیا ، تفصیل کے مطا بق گائوں12-39ایل کے چوک میں د وگروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان یاسر مجید شدید زخمی ہوگیا، یاسر مجید اور سعد وقاص کے مابین معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا ،اس دوران زیان اور فیضان مسلح ہوکر آگئے اور فائرنگ کر دی،زخمی نوجوان یاسر مجید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں