حکومت نادار افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دینے کے لئے عملی اقدامات ؂کر رہی ہے، صوبائی وزیر ملک ندیم کامران

اتوار 4 جون 2017 16:40

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء)حکومت نادار افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دینے اور انہیں معاشی خود کفالت کی منزل تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات ؂کر رہی ہے جبکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران نے اتوار کو یہاں ضلعی زکوة و عشر کے دفتر میں پانچ مختلف افراد کو مفت آٹو رکشہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئر مین چوہدری امجد ظفر اور ضلع زکوة آفیسر غلام فرید دادڑہ بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز کا ہر شہری غربت کے خاتمہ میں خود کردار ادا کر رہا ہو گا،آج بھی مقام شکر ہے کہ ملک معاشی خود کفالت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ،آٹو رکشہ لینے والے افراد میں ارشاد احمد و لد مرید حسین ،محمد اجمل و اسلام دین ،بابر ولد نوشیر خاں ،محمد اصغر ولد محمد رفیق اور ابرار احمد ولد اشفاق احمد فاروقی شامل ہیں -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں