چیچہ وطنی، قتل اورڈکیتی کے مقدمہ میں سزایافتہ مفرور مجرم کوہڑپہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا

پیر 29 مئی 2017 19:50

چیچہ وطنی، قتل اورڈکیتی کے مقدمہ میں سزایافتہ مفرور مجرم کوہڑپہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) قتل اورڈکیتی کے مقدمہ میں سزایافتہ مفرور مجرم کوہڑپہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق گاؤں121،نائن ایل کمیر کے رہائشی مجرم اللہ دتہ عرف پستولی اور اسکے چار دیگر ساتھیوں نے گاؤں 160،نائن ایل میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص محمد ندیم کو قتل کردیا تھا، دو سال قبل مقامی عدالت سی25سال قید کی سزا سننے پر وہ کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے ایک اطلاع پر 188،نائن ایل موڑ کے قریب چھاپہ مار کراللہ دتہ عرف پستولی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،مجرم کے چاردیگر ساتھیوں کو پہلے ہی جیل منتقل کیا جاچکا ہے، گرفتار مجرم کی جیل منتقلی کیلئے اسے پولیس غازی آباد کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں