چیچہ وطنی، قتل وڈکیتی کے مقدمہ میں مفرور مجرم گرفتار

پیر 29 مئی 2017 15:44

چیچہ وطنی، قتل وڈکیتی کے مقدمہ میں مفرور مجرم گرفتار
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) قتل اورڈکیتی کے مقدمہ میں سزایافتہ مفرور مجرم کوہڑپہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق گاؤں121،نائن ایل کمیر کے رہائشی مجرم اللہ دتہ عرف پستولی اور اس کے چار دیگر ساتھیوں نے گاؤں 160،نائن ایل میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص محمد ندیم کو قتل کردیا تھا، دو سال قبل مقامی عدالت سی25سال قید کی سزا سننے پر وہ کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا،تاہم پولیس نے اطلاع پر 188،نائن ایل موڑ کے قریب چھاپہ مار کراللہ دتہ عرف پستولی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ مجرم کے چاردیگر ساتھیوں کو پہلے ہی جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں