ڈی جی زراعت سے فیلڈ اسسٹنٹس ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کی ملاقات

پیر 29 مئی 2017 15:43

ڈی جی زراعت سے فیلڈ اسسٹنٹس ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کی ملاقات
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈیپٹو ریسرچ) ظفر یاب حیدر نے ڈائریکٹر آفس ساہیوال میں ایگری کلچرل فیلڈ اسسٹنٹس ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ ) پنجاب کے عہدیداروں سے ملاقات کی ،ملاقات میں رانا محمد اکرم صدر،عمران غفور نائب صدر اول،کرم رضا جنرل سیکرٹری ،مہر غضنفر علی سیال ڈویژنل صدر ساہیوال ڈویژن ،صفدر حسین شاہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹس کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا جس پر ڈائریکٹر جنرل ظفر یاب حیدر نے فیلڈ اسسٹنٹس اورزراعت انسپکٹرز کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کروائی تو عہدیداران نے گوجرانوالہ ڈویژن کے فیلڈ اسسٹنٹس کے مطالبات منظور کرنے پرڈائریکٹر جنرل کا شکریہ اداکیا ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں