ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 28 مئی 2017 20:21

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) بائی پاس روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 127/15-L میاں چنوں کا رہائشی الطاف موٹر سائیکل پر اوکاڑہ سے واپس اپنے گائوں آ رہا تھا کہ چیچہ وطنی بائی پاس روڈ پر ملتان سے ساہیوال جانے والے ٹرالر نے اسکی موٹڑ سائیکل کو بری طرح کچل دیاجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی، ٹرالر ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس مصروف ِ تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں