چیچہ وطنی،رمضان المبارک کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 21:50

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) رمضان المبارک کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ماہ رمضان کے موقع پر حفاظتی انتظامات کرنا اور امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے صحافیوں سے گفتگو کے دورا ن کیا۔ انہوں نے کہا ضلع بھر کی 897مساجد ، امام بارگاہوں اور سستا رمضان بازار وغیرہ پرکل 541پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ 1891قومی رضا کار اور والینٹیئر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

جس میں5ڈی ایس پیز، 8انسپکٹرز،17سب انسپکٹرز،73اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،425ہیڈ کنسٹیبلان وکنسٹیبلان،9لیڈی کنسٹیبلان اور 2کلرک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ دفتر پولیس میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے رمضان المبارک کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور صبر کی تلقین کرتا ہے ۔

شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین فریضہ ہے اور ضلع بھر میں نماز تراویح کے موقع پر مساجد کے باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام اہم مساجد اور امام بارگاہ ہائے میں نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور تمام نمازوں خصوصاً نماز تراویح کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جو تمام نمازوں خصوصاً جمعة المبارک ، شب قدر اور جمعة الوداع پر مامور رہے گی۔

سحر وافطار کے دستر خوان اور رمضان بازاروںکے علاوہ پکٹ ہائے سٹی ایریا ساہیوال ، چیچہ وطنی پر بھی ڈیوٹی مامور کی گئی ہے ۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کے اندر اہم مقامات، مساجد ہائے اور امام بارگاہوں سے ملحق تمام اہم چوکوں ، روٹس، داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے لیے پکٹ ڈیوٹی لگوائیں گے اور ملازمین کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور امن اوامان کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں