چیچہ وطنی،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی ، دو افراد جاںبحق

ہفتہ 27 مئی 2017 21:47

چیچہ وطنی،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی ، دو افراد جاںبحق
ؔچیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس سے دو افراد جان کی باز ی ہا ر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی 35سالہ علی رضا ولد محمد جمیل اپنے ساتھی37سالہ افتخار ولد عبدالرزاق سکنہ وہاڑی کے ہمراہ کار نمبریVRG-11 میکر XLIپر وہاڑی سے لاہور جا رہے تھے کہ بورے والا روڈ پر ان کی کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں پہنچا دیں جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالہ کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں