چیچہ وطنی، ہیپا ٹائٹس آگاہی پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ فری کیمپ میں مریضوں کا شدید رش

بد انتظامی اور دھکم پیل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 25 مئی 2017 18:50

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)ہیپا ٹائٹس آگاہی پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ فری کیمپ میں مریضوں کا شدید رش ،بد انتظامی اور دھکم پیل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ روز رش اور دھکم پیل کے بعد مختلف افراد کے مابین تلخ کلامی اور جھگڑے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجہ میں مبینہ طور پر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کیمپ کا دورانیہ بڑھا کر صبح 8بجے سے شام7بجے تک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں آئے افراد کے مطابق دو درازے سے آنے والے مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور عملہ کے بعض افراد اپنے واقف کار سفارشی افراد کو نواز نے میں مصروف ہیں ۔ جس سے علی الصبح سے قطار میں لگے مریضوں کو ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں