کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا

منگل 23 مئی 2017 20:52

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ساہیوال میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے ادارہ کرپشن میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مسلسل مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو معاشرے میں نا انصافی اور بد دیانتی کا ارتکاب کر رہے ہیں،بعد ازاں انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز احمد ملک کے دفتر میں مختلف محکموں کے زیر کارروائی مقدمات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کے خلاف زیر سماعت مقدمے کو خارج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے محکمے کی تعریف کی اور کہا کہ سرکاری املاک پر نا جائزہ قبضہ کرنے والے اور قومی دولت لوٹنے والے سماج کے دشمن ہیںجنہیں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی بلکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں