ساہیوال کے تخلیق کار عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، کمشنر

منگل 23 مئی 2017 20:52

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) مصوری و خطاطی محض نقش و نگار اور تحریروں کا نام نہیں بلکہ یہ فطرت کے مناظر کی عکاسی ہے جسے فنکار اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے شاہکار میں بدل دیتے ہیں،ساہیوال کے تخلیق کار اپنی شبانہ روز محنت کے ذریعے ملکی و عالمی سطح پر نام روشن کر رہے ہیں ،جو نئے فنکاروں کیلئے نشان منزل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر و چیئر مین ساہیوال آرٹس کونسل بابر حیات تارڑ نے زیر نمائش مختلف فن پاروں کو دیکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ساہیوال آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے خطے کے فنکاروں اور قلمکاروں کی بہتری کیلئے قابل تعریف اقدام کئے جا رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ کم عرصے میں کونسل نے صوبائی سطح پر مقام حاصل کر لیا ہے،اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عقیل اشفاق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین ہمدانی کے علاوہ عمائدین علاقہ و فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں