اردو اور پنجابی غزل کے بانی حضرت شاہ مرادؒ کے سالانہ عرس پرصوفی کانفرنس اور مشاعرہ 31اگست کو ہوگا

جمعہ 18 اگست 2017 20:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) اردو اور پنجابی غزل کے بانی حضرت شاہ مرادؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر صوفی کانفرنس اور مشاعرہ 31اگست کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں ہوگا، بزم شاہ مراد ویلفیئر سوسائٹی اور چکوال پریس کلب کے زیر اہتمام ہونیوالے اس مشاعرے کیلئے راجہ مجاہد افسر کی سربراہی میں خواجہ بابر سلیم محمود، صوبیدار منظور حسین، بابو الفت حسین، سید توقیر حسین شاہ اور فضل الہی لال و لال پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اس تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرے گی۔

(جاری ہے)

پروگرام گیارہ بجے دن ہوگا جس میں ملک بھر کے معروف سکالرز اور شعرائے کرام شرکت کرینگے۔اس موقع پر معزز مہمانوں کو حضرت شاہ مراد کے دربار سے مس ہوئی ہوئی چادریں بھی پیش کی جائیں گی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں