ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر لگائے جانے والے صحت میلہ کا معائنہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر لگائے جانے والے صحت میلہ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چکوال ڈاکٹر امجد علی شاہ، ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر مختار اعوان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے علاوہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی وہاں پر موجود تھے، صحت میلے میں ہفتہ صحت پندرہ اگست سے انیس اگست تک جاری رہے گا، آنیوالے مریضوں کی سہولت کیلئے سات کائونٹر/ڈسک لگائے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو مہلک بیماریوں کے حوالے سے رجسٹریشن کی جارہی ہے اور مفت معلومات اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ان ڈسک میں فزیکل پیرا میٹر، فروجیکل سکرینگ بچوں کے معائنے، ڈاکٹروں سے مشاورت، پھیپھڑوں کی صحت، ہیپاٹائٹس، ٹی بی کی سکرینگ ایسے کائونٹر قائم کیے گئے تھے، ڈی سی نے تمام کائونٹر کا فرداً فرداً معائنہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کو آنیوالے مریضوں سے متعلق ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو انتظار کی زحمت نہ دی جائے اور رش کی صورت میں ہر ڈسک پر زیادہ ٹیمیں بنا کر کام کو تقسیم کیا جائے تاکہ مریضوں کو طبی سہولیات کے حصول میں دقت کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں