سٹی پولیس چکوال نے دو مختلف کارروائیوں میں چرس برآمد کرلی

جمعہ 18 اگست 2017 20:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) سٹی پولیس چکوال نے دو مختلف کارروائیوں میں چرس برآمد کرلی، اے ایس آئی شاہد بلال نے محلہ لائن پارک میں گشت کے دوران حسین خان ولد نواز خان ساکن محلہ تخت آباد کے قبضہ سے بارہ سو چالیس گرام چرس برآمد کی جبکہ پنڈی پھاٹک میں ایک اور کارروائی کے دوران امان اللہ ولد سعید راز ساکن مگھی روڈ کے قبضہ سے گیارہ سو بیس گرام چرس برآمد کرکے دونوں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے انھیں جوڈیشل حوالات بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں