ڈھڈیال پولیس نے دو مختلف کارروئیوں میں شراب، چرس اور افیون برآمد کرلی

جمعرات 17 اگست 2017 22:14

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) ڈھڈیال پولیس نے دو مختلف کارروئیوں میں شراب، چرس اور افیون برآمد کرلی۔ سب انسپکٹر محمدمالک نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران خرم ولد مطلوب ساکن ڈھڈیال کو تلاشی کیلئے روکا تو وہ289گرام چرس، 301گرام افیون شاپر میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اے ایس آئی محمد امین نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران اکرم ولد نور خان ساکن مسوال کے قبضہ سے ساڑھے تین لیٹر شراب برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں