گرلز کیڈٹ کالج میںبچیوں کے داخلے کا رجحان بڑھ رہا ہے،چوہدری امجد ضیاء

جمعرات 17 اگست 2017 20:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) گرلز کیڈٹ کالج تھوہا بہادر کے چیف ایگزیکٹو چوہدری امجد ضیاء نے جمعرات کے روز بتایا کہ مذکورہ گرلز کیڈٹ کالج پاکستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے جو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ بچیوں کو عسکری تربیت بھی دیتا ہے اور افواج پاکستان میں اب خواتین آفیسرز کی بھرتی کی وجہ سے ملک بھر کے چاروں صوبوں سے کالج میں داخلے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امسال میٹرک 2017کا رزلٹ 100فیصد رہا اور تمام طالبات نے اے اور اے پلس گریڈ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار خاتون ماہر تعلیم نوشین اختر پرنسپل کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ڈے سکالرز کا بھی بندوبست ہے جبکہ کالج میں بچیوں کے قیام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں