قصبہ وسنال میں نوسر بازوں نے خاتون سے رقم ہتھیا لی

جمعرات 17 اگست 2017 20:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) قصبہ وسنال تھانہ کلر کہار کے علاقے میں خیرات مانگنے کے بہانے نوسر بازوں نے خاتون سے دو ہزار کی رقم ہتھیا لی۔ عمر ولد ملک خان نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی بیوی سے خیرات مانگی جس نے انہیں دس روپے دیئے۔

(جاری ہے)

پھر انہوں نے کہا کہ ہم عامل ہیں تعویز دھاگہ کرتے ہیں اور ساری مصیبتیں ختم ہو جاتی ہیں اوراس کی فیس دو ہزار روپے ہے۔ جس پر میری بیوی نے انہیں دو ہزار روپے دے دیئے۔ انہوں نے میری بیوی کو ایک ڈبی سنگھائی اور جس سے میری بیوی بے ہوش ہوگئی اور وہ پیسے ہتھیا کر چلتے بنے۔ سب انسپکٹر بدر منیر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں