وطن کا دفاع مضبوط کرنے اور ملک کو استحکام دینے میں خواتین کی یہ نوجوان نسل اہم کردار ادا کرے گی،میجر جنرل(ر)

مسرور احمدکاپاکستان کے پہلے کیڈٹ کالج برائے خواتین چکوال میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 19:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) میجر جنرل(ر) مسرور احمد نے کہا ہے کہ اب خواتین جس انداز میں زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں ہوکر سامنے آرہی ہیں ،عسکری میدان میں بھی ان کا آنا ایک خوش آئند عمل ہے، وطن کا دفاع مضبوط کرنے اور ملک کو استحکام دینے میں خواتین کی یہ نوجوان نسل اہم کردار ادا کرے گی۔ وہ پاکستان کے پہلے کیڈٹ کالج برائے خواتین چکوال میں یوم آزادی کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔

جو یہاں تھوہا بہادر کیمپس میں ہوئی۔ مہمان خصوصی میجر جنرل مسرور احمد کو چیف ایگزیکٹو چوہدری امجد ضیاء نے خوش آمدید کہا جبکہ پرنسپل نوشین احمد ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل ہی کالج کا آغاز ہوا ہے اور اب الحمد للہ ملک بھر سے نوجوان ذہین لڑکیاں کالج میں داخلے کیلئے رجوع کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل کیڈٹ کالج ظفر علی خان اور سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز فرحت نے بھی شرکت کی۔

جنرل مسرور احمد نے مزید کہا کہ ملک کی آدھی سے زائد آبادی خواتین کی ہے لہٰذا خواتین نے ہر شعبے میں اپنی ذہانت ، محنت اور دیانتداری کی وجہ سے توجہ حاصل کرلی ہے اور جب خواتین کی نوجوان نسل میدان میں آئے گی تو یقیناً اس سے پاکستان خوشحال اور مضبوط ہوگا۔ آخر میں مہمان خصوصی میجر جنرل مسرور احمدنے کالج کی کامیاب طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں